LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Web Desk

15 June 2026

ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخوں میں بھی 9 ہزار 720 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کے داموں میں بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے اور فی تولہ چاندی 230 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 509 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی ایران-امریکہ امن معاہدے کے اثرات نمایاں ہیں، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 108 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی منڈی میں سونا 4327 ڈالر فی اونس کی قیمت پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، جیو پولیٹیکل صورتحال میں بہتری اور عالمی منڈیوں میں غیر یقینی کے باعث سرمایہ کاروں کا رجحان سونے کی جانب بڑھ گیا ہے، جس سے قیمتوں میں یہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔