نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی چہ مگوئیاں، تصاویر وائرل
Web Desk
12 June 2026
دبئی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی معروف اداکارہ نیلم منیر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ اور مرکزِ نگاہ بن گئی ہیں۔ تاہم، اس بار ان کی لائم لائٹ میں آنے کی وجہ ان کا کوئی نیا ڈرامہ یا فلمی پراجیکٹ نہیں، بلکہ ان کی ایک حالیہ عوامی تقریب میں شرکت ہے، جس کے بعد انٹرنیٹ پر ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق چہ مگوئیاں اور افواہیں شدید زور پکڑ گئی ہیں۔
شادی کے بعد زیادہ تر دبئی میں مقیم نیلم منیر ان دنوں شوبز سرگرمیوں سے نسبتاً دور ہیں اور صرف چند اہم تقریبات یا خصوصی مواقع پر ہی عوامی طور پر نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ایک افتتاحی تقریب میں دیدہ زیب شاہی نیلے (Royal Blue) رنگ کے لباس میں شریک ہوئیں
تقریب میں انہوں نے افتتاحی ربن کاٹا اور مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، صارفین نے ان کے اندازِ نشست و برخاست اور باڈی لینگویج کو دیکھتے ہوئے یہ اندازے لگانا شروع کر دیے کہ اداکارہ شاید اپنے پہلے بچے کی منتظر (Pregnant) ہیں۔ تقریب کے دوران نیلم منیر نہایت پُراعتماد اور خوشگوار موڈ میں نظر آئیں، انہوں نے شرکاء کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے کمنٹس سیکشن میں ان کے لیے نیک تمناؤں، دعاؤں اور پیشگی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
ان تمام وائرل خبروں اور دعووں کے باوجود حقیقتِ حال یہ ہے کہ”اداکارہ نیلم منیر یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال اس گڈ نیوز کے حوالے سے کوئی بھی باضابطہ (Official) اعلان یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ اسی وجہ سے یہ خبریں فی الحال محض سوشل میڈیا کی قیاس آرائیوں اور مداحوں کے اندازوں تک ہی محدود ہیں”۔
نیلم منیر کی اس معاملے پر مکمل خاموشی نے اگرچہ ان کے چاہنے والوں کے تجسس میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے، لیکن شوبز حلقوں اور مداحوں کو اب بھی ان کی جانب سے کسی باضابطہ اور واضح بیان کا شدت سے انتظار ہے تاکہ ان افواہوں کی اصل حقیقت سامنے آ سکے۔
متعلقہ عنوانات
میری موسیقی غیر انسانی کام کیلئے استعمال نہ کریں: آریانا کی وائٹ ہاؤس کو تنبیہ
12 June 2026
واشنگٹن میں یوروایشیا شارٹس 2026 فلم فیسٹیول؛ پاکستان کی پہلی بار شرکت،
11 June 2026
مریم نفیس کا جنسی زیادتی کے واقعات پر اظہارِ تشویش
11 June 2026
رومانوی ہیرو سنتوش کمار کو دنیا سے رخصت ہوئے 44 برس بیت گئے
11 June 2026
پنجاب حکومت کا لاہور میں جدید فلم اینڈ میوزک سکول قائم کرنے کا فیصلہ
11 June 2026
امتیاز علی کا اغوا جیسے سنگین واقعے کا شکار ہونے کا انکشاف
10 June 2026
دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے، ماہرہ خان
10 June 2026
ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی ایک اور ویڈیو وائرل، پولیس پر الزامات کی حقیقت سامنے آگئی
9 June 2026