LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب

Web Desk

26 October 2026

برازیل کے بائیں بازو کے سینئر رہنما لوئس اناسیو لولا دا سلوا صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

رسمی انتخابی نتائج کے مطابق لوئس لولا دا سلوا نے 51.75 فیصد ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کی، جبکہ ان کے حریف اور دائیں بازو کے رہنما جائر بولسونارو کے حصے میں 48.25 فیصد ووٹ آئے۔ اتوار کو پولنگ کے دوران ایک غیر معمولی پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب ملک کی سپریم کورٹ نے سفری اور ٹرانسپورٹ کی شدید مشکلات کے پیشِ نظر ووٹنگ کا وقت 2 گھنٹے بڑھانے کا حکم دیا، جس کے تحت شام 7 بجے تک ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

لوئس اناسیو لولا دا سلوا اس سے قبل 2003ء سے 2011ء تک مسلسل دو بار برازیل کے صدر رہ چکے ہیں اور بعد ازاں 2023ء میں تیسری بار اقتدار میں آئے تھے۔ اس تازہ ترین اور شاندار کامیابی کے بعد وہ برازیل کی تاریخ میں چار مرتبہ صدر منتخب ہونے والے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔