اسٹیٹ بینک کی رپورٹ، مئی 2026 میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ماہانہ اضافہ
Web Desk
10 June 2026
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال مئی کے مہینے میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر (Remittances) میں ماہانہ بنیادوں پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اور ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق، مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر کا حجم ماہانہ بنیادوں پر 20.2 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 15.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ارب 25 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، رواں مالی سال کے پہلے 11 مہینوں (جولائی تا مئی 2026) کے دوران مجموعی ترسیلاتِ زر سالانہ بنیادوں پر 9.2 فیصد اضافے کے ساتھ 38 ارب 11 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق، مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر کا سب سے بڑا حصہ روایتی طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (UAE) سے موصول ہوا:سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 3 کروڑ ڈالر بھیجے گئے، جو بدستور سرفہرست رہا۔ سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد کی غیر معمولی نمو کے ساتھ 1 ارب ڈالر پاکستان منتقل کیے گئے۔
برطانیہ: سالانہ 10 فیصد اضافے کے ساتھ 64 کروڑ 55 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔ سالانہ 10 فیصد ترقی کے ساتھ 46 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ (USA): امریکی مقیم پاکستانیوں نے سالانہ 11 فیصد اضافے کے ساتھ 34 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ملک روانہ کیے۔
متعلقہ عنوانات
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026