LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

سرِعام ڈانس مہنگا، شادی میں دلہن کے رقص کرنے پر بارات واپس

Web Desk

10 June 2026

ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ میں شادی کی ایک تقریب اس وقت اچانک بکھر گئی جب دلہن کی پُرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے ہال میں انٹری پر دلہا کے والد نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور شادی ہی منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب دلہن خوشی کے مارے ڈانس کرتے ہوئے شادی ہال میں داخل ہوئی۔ سسرالیوں کو دلہن کا یہ جدید اور بے باک انداز بالکل پسند نہ آیا، جس پر دلہا کے والد اور بڑے بھائی نے موقع پر ہی سخت ناراضی اور اعتراض ظاہر کیا۔ یہ بات دیکھتے ہی دیکھتے دونوں خاندانوں کے وقار کا مسئلہ بن گئی اور بات چیت تلخ کلامی اور شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

بحث اس حد تک بڑھ گئی کہ دلہا کے والد نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے رشتہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے فوراً بعد باراتی دلہن کو لیے بغیر ہی شادی ہال چھوڑ کر واپس روانہ ہو گئے اور یوں شادی کی خوشیاں لمحوں میں ختم ہو گئیں۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ شادی جیسے خوشی کے موقع پر دلہن کا اپنی ہی تقریب میں ڈانس کرنا ایک عام بات ہے اور اس پر شادی توڑنا زیادتی ہے، جبکہ دوسری طرف کچھ لوگوں نے دلہن کے ڈانس اسٹیپس کو روایتی اقدار کے منافی قرار دیا۔ بعض مبصرین نے یہ رائے بھی دی کہ اگر دونوں خاندانوں کے مزاج اور خاندانی روایات میں اتنا بڑا فرق تھا، تو انہیں شادی سے قبل ہی ان معاملات کو واضح کر لینا چاہیے تھا تاکہ اس عوامی رسوائی سے بچا جا سکتا۔