LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

منہ کی اندرونی صفائی کیلئے لہسن کا عرق بہترین قرار

Web Desk

28 November 2025

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لہسن سے تیار کردہ جوس میں وہی جراثیم کش خصوصیات ہو سکتی ہیں جو ایک عام ماؤتھ واش میں پائی جاتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق لہسن منہ کی قدرتی دیکھ بھال کے متبادل کے طور پر کام کر سکتا ہے۔،لہسن کی درجہ بندی سبزی کے طور کی جاتی ہے، یہ کھانے پکانے میں ذائقہ اور مسالے کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔یہ قدرتی طور پر پائے جانے والے سب سے طاقتور جراثیم کش پودے کے طور مشہور ہے اور سائنس دان اس میں پائے جانے والے مرکبات میں سے ایک ایلیسن کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔گزشتہ مطالعات میں یہ بھی دیکھا گیا کہ لہسن کے عرق کو منہ کے اندر کے بافتوں کی سوزش اور دانتوں کے جڑ کی نالی کے نظام کے اندر جرثوموں کو مارنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔شارجہ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اب تجویز کیا ہے کہ لہسن کے عرق کو اس کی جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے ماؤتھ واش کے متبادل کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے، جو کلوریکسیڈائن جیسے عام جراثیم کش کیمیکلز سے ملتا جلتا ہے۔سائنس دان کہتے ہیں کہ لہسن کی بو کی وجہ سے استعمال میں تھوڑی سے تکلیف ہو سکتی ہے، لیکن اس کا عرق استعمال کے بعد کلورہیکسیڈین کے مقابلے میں زیادہ دیر تک فعال رہتا ہے۔محققین جرنل آف ہربل میڈیسن میں لکھتے ہیں کہ کلور ہیکسیڈائن کو گولڈ سٹینڈرڈ ماؤتھ واش کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس کا تعلق جراثیم کش مزاحمت کے ضمنی اثرات اور خدشات سے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لہسن، جو قدرتی جراثیم کش خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے، ایک ممکنہ متبادل کے طور پر ابھرا ہے، تحقیق کی گئی ہے کہ لہسن کا عرق حقیقی دنیا کی طبی ترتیبات میں کس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ آیا یہ جڑی بوٹیوں کے متبادل کے طور پر کام کر سکتا ہے یا نہیں۔محققین کو ایسے شواہد ملے ہیں جو بتاتے ہیں کہ لہسن کے عرق کی زیادہ مقدار پر مشتمل ماؤتھ واش جراثیم کو کم کرنے میں کلورہیکسیڈائن کے برابر کارکردگی دکھا سکتے ہیں، ماؤتھ واش کے ارتکاز اور استعمال کی مدت کی بنیاد پر تاثیر مختلف ہوتی ہے، جس سے نتائج میں فرق ہوتا ہے۔سائنس دانوں نے مزید لکھا کہ کچھ مطالعات نے زیادہ پلاک/لعاب کے پی ایچ کو برقرار رکھنے کے لیے کلورہیکسیڈائن کی حمایت کی، جب کہ دیگر نے بتایا کہ لہسن کا عرق مخصوص ارتکاز میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔محققین نے یہ بھی کہا کہ لہسن کا ماؤتھ واش زیادہ تکلیف کا باعث بن سکتا ہے جیسے کہ ہلکی جلن اور ناگوار بو، جس پر ان کے بقول مزید مطالعوں میں قابو پایا جا سکتا ہے، تحقیق میں لہسن نے بیکٹریا کی تعداد میں نمایاں کمی کی۔