LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت

وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Web Desk

20 August 2026

اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ شام کے وزیرِ خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور شام کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، پروازوں کی بحالی اور شام کی تعمیرِ نو سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شامی وزیرِ خارجہ اور ان کے وفد کا استقبال کرتے ہوئے شامی صدر احمد الشرع کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔ وزیراعظم نے شام کی خودمختاری، جغرافیائی وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اور اصولی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے معاملے پر شام کے موقف کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور شام کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں اب دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور انسانی وسائل کے شعبوں میں ٹھوس معاشی و عملی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ عوامی روابط کو فروغ ملے اور پاکستان سے شام جانے والے زائرین کو سفری سہولیات میسر آئیں۔

شامی وزیرِ خارجہ نے صدر احمد الشرع کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور انہیں شام کی سیاسی صورتحال، امن و امان کی بحالی اور تعمیرِ نو کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ اسعد حسن الشیبانی نے شام کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی استواری اور ادارہ جاتی طریقہ کار (Institutional Mechanisms) کو فعال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے شامی صدر احمد الشرع کو پاکستان کے دورے کی رسمی دعوت پیش کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔