شگفتہ اعجاز نے وزن کم کرنے سے متعلق خاموشی توڑ دی
Web Desk
28 November 2025
نجی ٹی وی شو میں اینکر نے اداکارہ سے ایک بار پھر وزن کم کرنے سے متعلق سوال کیا تو جواب میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ’میں اس بات پر حیران ہوں کہ ہمارے لوگ کتنے فارغ ہیں جو جھوٹی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی اوزمپک استعمال نہیں کی اور جن لوگوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں نے دوا کھا کر وزن کم کیا تو میں جلد اُن کے خلاف قانونی ایکشن لوں گی، ہمارا مذہب اسلام کسی بھی بات کے گمان سے روکتا ہے مگر لوگوں نے اپنی طرف سے میرے بارے میں سوچ کر یقین کر لیا کہ میں نے وزن کم کرنے کیلئے اوزمپک دوا کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اگر اپنے بارے میں بات کروں تو میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ کسی اور کی زندگی پر انگلی اٹھا سکوں جبکہ اب تو یہ فیشن بن گیا ہے کہ ہم دوسرے لوگوں کی زندگی میں مداخلت اور پھر سوالات کرتے ہیں جبکہ دین میں اس کی بھی اجازت نہیں ہے۔شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ لوگ میری تصویریں لگا کر انہیں پھیلا رہے ہیں اور میں اس بات پر نہ صرف نالاں ہوں بلکہ شدید غصہ بھی ہے‘۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سفر میں ایک طویل جدوجہد کر کے ہی کامیابی حاصل کی ہے اور یہ میرے لئے بالکل بھی آسان نہیں تھا، صرف میں ہی نہیں بلکہ میری چھوٹی بیٹیوں نے بھی اس حوالے سے مشکل وقت گزارا ہے۔واضح رہے کہ ’اوزمپک‘ نامی دوائی ذیابیطس کے مریضوں کو بھی دی جاتی ہے جبکہ بعض ماہرین اسے وزن کم کرنے کیلئے بھی تجویز کرتے ہیں، ’اوزمپک‘ نامی دوائی کا استعمال ڈاکٹرز کے مشورے کے بغیر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، اس کے شدید سائیڈ افیکٹس بھی ہوتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026