LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 3362 پوائنٹس کی کمی

Web Desk

1 June 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان غالب رہا۔ ابتدائی مرحلے میں ہی انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس سے پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس گر کر ایک لاکھ 72 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

مارکیٹ میں شروع ہونے والا یہ پینک اور مندی کا رجحان ٹریڈنگ کے دوران مسلسل برقرار رہا۔ خریداروں کی عدم دلچسپی اور فروخت کے شدید دباؤ کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3362 پوائنٹس کی بھاری کمی کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ ایک لاکھ 73 ہزار 962 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی، جس کے مقابلے میں آج مارکیٹ کریش کرتی ہوئی دکھائی دی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ کے برعکس، بین الاقوامی سطح پر ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں کئی بڑی مارکیٹس نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا عالمی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی (KOSPI) انڈیکس میں 4 فیصد سے زائد کی شاندار تیزی ریکارڈ کی گئی۔ تائیوان ایس ای انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ جاپان اور ہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹس میں بھی ایک ایک فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔

منفی مارکیٹس (مندی): دوسری جانب خطے کی چند دیگر مارکیٹس جن میں چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں، وہاں کاروباری روز کے دوران معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق مقامی سیاسی و معاشی خدشات اور بجٹ سے قبل سرمایہ کاروں کی محتاط پالیسی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ پر دباؤ بڑھا، جس نے عالمی سطح پر مثبت رجحان کے باوجود انڈیکس کو اڑا کر رکھ دیا۔