LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ محنت نے کگنیزنٹ کے لیے نئے گرین کارڈز (پرم) کا پروسیس معطل کر دیا ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل 27 ستمبر کا احتجاج اٹل، فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز سپانتک چوٹی پر جاں بحق ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاہور میں نماز جنازہ ادا حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں میں واضح ایرانی ہاتھ نظر آتا ہے: امریکی وزیر خارجہ برطانیہ سمیت بارہ ممالک کا اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ

تھائی لینڈ: منشیات فروش کو پکڑنے کے لئے پولیس کا انوکھا اقدام

Web Desk

29 May 2026

بانکاک: تھائی لینڈ میں پولیس نے مجرموں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے ایک انوکھا اور فلمی طریقہ اپنایا، جہاں اہلکاروں نے روایتی تفتیش کے بجائے ایک باقاعدہ ڈانس گروپ کا روپ دھار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش کو دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے ‘تھا لوانگ’ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پانچ مرد اور ایک خاتون اہلکار نے اپنے پولیس کرنل پانتھیپ پانادی کی قیادت میں اس انوکھے آپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس اہلکاروں نے باقاعدہ زرق برق اور رنگ برنگے لباس پہن کر ایک خفیہ مشن کا آغاز کیا۔

یہ خفیہ آپریشن صوبہ لوپبوری میں منعقدہ ایک اسٹریٹ ڈانس فیسٹیول کے دوران کیا گیا۔ پولیس اہلکار عام رقاصوں کی طرح میلے کے ہجوم اور دیگر ڈانس گروپس میں اس طرح گھل مل گئے کہ کوئی ان پر شک بھی نہ کر سکا۔ اس بھیس کا مقصد اپنے اصل ہدف کے بالکل قریب پہنچنا تھا، جس میں وہ مکمل کامیاب رہے اور آخرکار انہوں نے ’میکھا فا-واپ-واپ‘ نامی مشتبہ منشیات فروش کو دبوچ لیا۔

جس میلے کو لوگ ایک رنگا رنگ اور تفریح سے بھرپور دن سمجھ رہے تھے، وہ اچانک منشیات کے خلاف ایک بڑے اور کامیاب پولیس آپریشن میں بدل گیا، جس پر وہاں موجود شہری بھی دنگ رہ گئے۔

گرفتاری کے وقت جب ملزم کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے:

  • 53 سے زائد میتھ (Meth) گولیاں

  • منشیات کی سپلائی اور پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے 200 خالی پلاسٹک بیگز

  • جرائم کے لیے استعمال ہونے والا ایک موبائل فون برآمد ہوا۔

تھائی حکام کے مطابق ملزم ‘فا-واپ-واپ’ پر کمرشل بنیادوں پر فروخت کے ارادے سے ’کیٹیگری 1‘ کی خطرناک منشیات رکھنے اور علاقے میں غیر قانونی سلاٹ مشین (جوا) چلانے کے سنگین الزامات عائد کر دیے گئے ہیں۔ ملزم کو اس وقت باقاعدہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے تک وہ پولیس حراست میں رہے گا۔