سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Web Desk
26 November 2025
معروف اداکارہ سجل علی کی برائیڈل ملبوسات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تصاویر میں زیب تن کیے گئے برائیڈل ملبوسات رنگوں، نفاست اور بھرپور دستکاری کا حسین امتزاج ہیں۔ سجل علی ایک تصویر میں ہلکے شیمپین گولڈ بروکیڈ میں جلوا گر ہیں۔ جس کے کپڑے پر باریک سیکوئن، موتیوں کی کڑھائی اور پھولوں کے نمونے خوبصورتی سے جوڑے گئے ہیں۔ ایک اور تصویر میں سجل علی نازک پنک لہنگا زیب کیے نظر آ رہی ہیں۔ آرگنزا کی نفیس قمیض پر ہاتھی دانت رنگ کے پھولوں کی کڑھائی ہے۔ جبکہ لہنگے کی تہہ دار ساخت اسے نہایت نرم اور خواب ناک انداز دیتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا بڑا فیصلہ تیسری تصویر میں اداکارہ پستہ سبز اوپن گاؤن فراک نما جوڑے میں نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ نیٹ کا یہ لباس مکمل طور پر ہاتھ کی باریک سلور کڑھائی، گوٹا ورک اور آئینے جیسے جھلملاتے ٹکڑوں سے مزین ہے۔ آخرمیں سجل علی گہرے میرون رنگ کے بے آستین عروسی لباس میں نہایت جرات مندانہ اور شاندار نظر آ رہی ہیں۔ شرارہ نما اس جوڑے کی باریک سیاہ زری کڑھائی اور قدیم انداز کے موتیوں کا کام اسے شاہی اور پُراثر بنا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
31 August 2026