جمعیت علمائے اسلام کا 22 مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
Web Desk
14 May 2026
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 22 مئی کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا جبکہ 4 جون کو بلوچستان میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک مؤثر سیاسی و دینی قوت ہے اور اسی جماعت کی برکت سے پاکستان محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے علماء، کارکنان اور عہدیداران نے خون کی قربانیاں دی ہیں اور مختلف علاقوں میں انہیں مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے ایک جنازے میں اسی لاشیں اٹھائیں جبکہ کرم، وزیرستان اور مہمند میں بھی علماء کو ٹارگٹ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ ملک کو تقسیم ہونے سے بچا رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ انتخابات کے ذریعے سیاست کی، لیکن دھاندلی کے ذریعے انہیں پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بعض قوتیں ان پر کفر کے فتوے لگاتی ہیں جبکہ دوسری جانب انہیں سیاسی عمل سے دور کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام نفرت اور تعصب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ محبت، شائستگی اور اصولوں کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے مہذب انداز میں ہونا چاہیے اور آئین شکنی ملک کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے دفاعی اداروں کے احترام کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے شفاف عقیدے اور اصولی سیاست پر قائم ہے۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کو سیاست نہ سکھائی جائے بلکہ سیاست جمعیت سے سیکھی جائے۔
متعلقہ عنوانات
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026