کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
Web Desk
29 August 2026
یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں گولہ بارود کے ڈپو میں شدید دھماکہ ہوا، جس کے باعث 37 افراد ہلاک ہو گئے۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے مطابق دھماکے کی شدت سے قریبی رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بزرگوں اور معذور افراد کا مرکز بھی متاثر ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کیف اور اس کے گردونواح میں مسلسل تیسرے روز بھی روسی فضائی حملے جاری رہے، جو رواں سال کیف کے علاقے میں ہونے والا سب سے مہلک ترین حملہ ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ روس کی جانب سے ان حملوں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے
30 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے
30 August 2026
راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ
30 August 2026
اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی
30 August 2026
نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور
30 August 2026
روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن
30 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل
30 August 2026
پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی
30 August 2026