LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ

جنوبی بھارتی سپر اسٹار جوزف وجے نے تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Web Desk

10 May 2026

جنوبی بھارت کے معروف سابق اداکار اور سیاست دان جوزف وجے نے ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ پروقار تقریب میں جوزف وجے نے تامل ناڈو کے 13ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

جوزف وجے نے فروری 2024 میں اپنی سیاسی جماعت تامیلاگا ویٹری کازگام قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فلمی دنیا چھوڑ دی تھی۔ ان کی نوخیز جماعت نے اپنے پہلے ہی انتخاب میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 234 رکنی اسمبلی میں 108 نشستیں جیت لیں۔

اگرچہ واضح اکثریت کے لیے 118 نشستیں درکار تھیں تاہم اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بعد وجے حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ یوں سیاست میں باقاعدہ شمولیت کے صرف 27 ماہ بعد وہ وزیراعلیٰ کے منصب تک پہنچ گئے۔

حلف اٹھانے کے بعد جوزف وجے نے عوامی فلاح سے متعلق تین بڑے فیصلوں کا اعلان کیا جن میں گھریلو صارفین کے لیے 200 یونٹ مفت بجلی، خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس اور ہیلپ لائن، جبکہ منشیات کے خاتمے کے لیے مربوط نظام شامل ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے شفاف حکمرانی اور سماجی انصاف کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ہر مذہب و طبقے کی نمائندگی کرے گی۔