انرجی ڈرنکس کی عادت سے روسی نوجوان چلنے پھرنے سے معذور
Web Desk
24 November 2025
روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں 22 سالہ آرٹیم کمپیوٹر گیمز کا شوقین تھا اور جاگتے رہنے کے لیے توانائی بخش مشروبات یعنی انرجی ڈرنکس پیتا تھا۔ ابتدا میں وہ روزانہ صرف ایک بوتل پیتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ یہ عادت بڑھ گئی اور وہ خالی پیٹ 3 سے 5 بوتلیں تک پینے لگا۔
ایک دن شدید پیٹ درد، الٹی اور متلی کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پینکریاٹائٹس (لبلبے کی سوزش) کی تشخیص ہوئی۔ علاج کے باوجود بیماری دوبارہ لوٹ آئی اور لبلبے میں ایک سسٹ (تھیلی) بن گئی۔
تیسری بار اسپتال جانے پر صورتحال خطرناک حد تک خراب ہو گئی۔ لبلبے میں پیورلینٹ نیكروسس (گندے سوجن والے ٹشوز) پیدا ہو گئے، جسم میں زہر پھیل گیا اور آرٹیم کی ٹانگیں مفلوج ہو گئیں۔ اب وہ بحالی کے عمل سے گزر رہا ہے اور دوبارہ چلنے کی تربیت لے رہا ہے۔
ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال، خاص طور پر خالی پیٹ، لبلبے، دل اور خون کی شریانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
متعلقہ عنوانات
سرکاری ہسپتالوں میں نیونیٹولوجی سیٹ اپ کیلئے نئے ایس او پیز کی تیاری
29 August 2026
پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار
29 August 2026
پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
29 August 2026
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026
پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
29 August 2026
نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ
29 August 2026
امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر
29 August 2026
امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس
29 August 2026