امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس
Web Desk
29 August 2026
روس کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں نے ان عناصر کو مزید طاقت بخشی ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ایران کو ایک ایٹمی طاقت ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور علی لاریجانی کے دور میں ایران کو ایٹمی طاقت بنانے کی ایسی آوازوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں تھی۔ روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز سے قبل آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہوئی تھی، لیکن اب وہاں ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر کے موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں وہ ایران سے بات کرنا چاہتے ہیں، مگر موجودہ صورتحال کے بعد اب وہاں بات چیت کے لیے کوئی بچا ہی نہیں ہے
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
29 August 2026
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ
29 August 2026
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
29 August 2026
کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا
29 August 2026
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
29 August 2026
امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ٹرمپ
29 August 2026
پیوٹن سمجھتے ہیں ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، امریکی انٹیلی جنس
29 August 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین اور کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں مصری بینک کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم برانچز پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے بعد مذکورہ بینک کی یو اے ای برانچز کو امریکی مالیاتی اداروں کے ذریعے کسی بھی قسم کی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ امریکا نے ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایرانی بینک سے منسلک ایک فرد پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام سخت اقدامات کا بنیادی مقصد ایران پر معاشی اور اقتصادی دباؤ کو مزید بڑھانا ہے
29 August 2026