پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
Web Desk
29 August 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی خصوصی ہدایت پر وفاق کے زیرِ انتظام تمام سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز میں فوری طور پر جامع ‘فائر سیفٹی آڈٹ’ شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق اس سلسلے میں تمام وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فائر سیفٹی آڈٹ کسی بھی رجسٹرڈ اور ماہر فائر سیفٹی کمپنی کے ذریعے کرایا جائے گا، جس میں فائر الارمز، آگ بجھانے والے آلات، ہنگامی خروج (Emergency Exits)، الیکٹرک وائرنگ اور شارٹ سرکٹ کے تمام درپیش خطرات کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہسپتال کے عملے کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں اور ایمرجنسی رسپانس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وزارتِ صحت نے ہدایت جاری کی ہے کہ آڈٹ کے دوران انسان جان و مال کے لیے کسی بھی فوری خطرے کا باعث بننے والی خامیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔ تمام ہسپتالوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ آڈٹ کا آغاز، متعلقہ کمپنی کا نام اور تکمیل کی متوقع تاریخ سے وزارت کو فوری آگاہ کریں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (IHRA) کو بھی تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں آڈٹ کی تصدیق اور تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026