کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
Web Desk
29 August 2026
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری رہے گا، اور اگر کسی نے پرامن دھرنے سے مظاہرین کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کر لے۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی کی صورت میں غریب عوام سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کی صورت میں پورے ملک میں ایک تاریخی جدوجہد کا آغاز ہو چکا ہے، اور جگہ جگہ دیے جانے والے دھرنے عوام میں بیداری اور شعور پیدا کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے حکومت کے بے جا اخراجات اور فارم 47 کی بنیاد پر حکومت قائم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے اپنے سالانہ اخراجات 1 ٹریلین (ایک کھرب) روپے تک پہنچ چکے ہیں جبکہ عوام کو شدید لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران مراعات ختم کریں اور سرکاری گاڑیوں کا سائز 1300 سی سی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے لاہور میں طویل دھرنے کی دھمکی دیتے ہوئے تمام سیاسی اور سماجی طبقوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی۔
متعلقہ عنوانات
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026
عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ
29 August 2026
محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت
29 August 2026
پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
29 August 2026
سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی
29 August 2026
نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ
29 August 2026
ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ
29 August 2026
امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر
29 August 2026