ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ
Web Desk
29 August 2026
کراچی: ڈی ایچ اے (DHA) چھوٹا بخاری کے علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دو خواتین کے درمیان لڑائی اور تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے واقعے کی شفاف انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق کیس درج کرنے کی وجوہات اور واقعے کے تمام حقائق کی تفصیلی چھان بین کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ توحید الرحمان کو اس معاملے کا انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ کیس کا چالان ابھی تک عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، تاہم اولیه ایف آئی آر (FIR) سے چھینا جھپٹی اور چوری کی سنگین دفعات حذف کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام نے واضح کیا کہ اگر مقدمہ درج کرنے میں کسی قسم کی جانبداری یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ملوث افراد اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی و ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج میں نظر آنے والا ایک سادہ لباس اہلکار مبینہ طور پر کورنگی پولیس کا ملازم ہے۔ انکوائری کے دوران تمام پولیس اہلکاروں کو شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب، خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں تشدد کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں نور العین نامی خاتون کو شدید زخمی اور خوفزدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تشدد کے دوران ان کے ناک اور منہ سے خون بہتا رہا، بال نوچے گئے اور آنکھ پر شدید چوٹیں آئیں۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026
خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
15 November 2026
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال
15 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز
15 November 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ
15 November 2026