فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
Web Desk
29 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارہ جاتی پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پی او ایف کی آپریشنل سرگرمیوں، مقامی سطح پر اسلحہ و گولہ بارود کی تیاری اور ڈی آئی پی آر اے آرڈیننس کے تحت جاری کارپوریٹائزیشن کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے مقامی ہتھیاروں کے ٹیسٹ اور ٹرائلز کا مشاہدہ بھی کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈیجنائزیشن اور اپ گریڈیشن کے لیے دو نئے صنعتی پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں جو رواں سال کے اختتام تک پیداوار کا آغاز کر دیں گے۔ دورے کے دوران دفاعی پیداوار میں خود انحصاری اور تکنیکی جدت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026