معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
Web Desk
29 August 2026
سوات: وادی سوات کے معروف مقامی کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 روز بعد فلک سیر (Falak Sar) کی دشوار گزار اور بلند پہاڑی چوٹی سے ڈرون کی مدد سے تلاش کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سید علی شاہ 31 دن قبل سوات کی بلند ترین چوٹی فلک سیر کو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران شدید برفباری اور حادثے کے باعث لاپتہ ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران 5,918 میٹر بلند اس دشوار گزار چوٹی پر ان کی میت کی موجودگی کی حتمی تصدیق کی گئی۔ شدید برفباری اور انتہائی بلندی کے باعث پیدل ریسکیو ٹیموں کے لیے میت کو نیچے منتقل کرنا انتہائی ناممکن قرار دیا جا رہا ہے۔
سید علی شاہ کی میت کی نشاندہی کے بعد ان کے اہل خانہ، مقامی افراد اور کوہ پیما برادری نے حکومت اور پاک فوج کے امدادی اداروں سے ہنگامی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میت کو بحفاظت نیچے لانے کے لیے فوری طور پر ریسکیو ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے تاکہ ان کی میت کو احترام کے ساتھ ان کے آبائی علاقے منتقل کر کے تدفین کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026
کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار
19 September 2026
خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی
19 September 2026
خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ
19 September 2026
پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال
19 September 2026
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ
19 September 2026