سرکاری ہسپتالوں میں نیونیٹولوجی سیٹ اپ کیلئے نئے ایس او پیز کی تیاری
Web Desk
29 August 2026
لاہور: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری، ٹیچنگ اور ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں نرسری اور نیونیٹولوجی سیٹ اپس کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) کو ازسرِ نو ترتیب دینے اور تیار کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔
جاری کردہ باقاعدہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کو ورکنگ گروپ کا کنوینر جبکہ چلڈرن ہسپتال لاہور کے ریٹائرڈ پروفیسر آف نیونیٹولوجی پروفیسر خواجہ احمد عرفان وحید کو شریک کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ گروپ کے دیگر اہم ارکان میں ڈی جی نرسنگ مس طاہرہ پروین، پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج پروفیسر ہارون حامد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے ڈاکٹر محمد انوار، پی پی اے پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کلیم اختر ملہی، چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر مظہر قدیر خان، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے پروفیسر مدثر حسین، بائیومیڈیکل انجینئر عرفان حیدر اور ریسکیو 1122 کے نمائندے شامل ہیں۔
ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کو نیونیٹل مریضوں کے داخلے، ڈسچارج اور ریفرل سسٹمز کو متوازن بنانے، نیز پریفیرل ہسپتالوں کے ساتھ شیئرڈ کیئر فریم ورک وضع کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، یہ گروپ نرسری یونٹس میں آگ لگنے کے خطرات، الیکٹریکل لوڈ مینجمنٹ، ہنگامی انخلاء (Emergency Evacuation) کے انفراسٹرکچر کے لیے گائیڈ لائنز اور ایس او پیز کا مسودہ تیار کرے گا۔ گروپ ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کے لیے فائر سیفٹی، فرسٹ ایڈ اور نوزائیدہ بچوں کی محفوظ منتقلی کی تربیتی مشقوں کے ماڈیولز بھی بنائے گا۔ محکمہ صحت نے ورکنگ گروپ کو پابند کیا ہے کہ وہ 7 روز کے اندر اپنی تمام سفارشات مجاز اتھارٹی کو جمع کرائے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026