LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ٹرمپ پیوٹن سمجھتے ہیں ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین اور کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں مصری بینک کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم برانچز پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کے بعد مذکورہ بینک کی یو اے ای برانچز کو امریکی مالیاتی اداروں کے ذریعے کسی بھی قسم کی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ امریکا نے ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایرانی بینک سے منسلک ایک فرد پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام سخت اقدامات کا بنیادی مقصد ایران پر معاشی اور اقتصادی دباؤ کو مزید بڑھانا ہے امریکا کا عراق کے کردستان ریجن کی فوجی امداد ختم کرنے کا منصوبہ لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے، سربراہ حزب اللہ یو اے ای سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر

امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر

Web Desk

29 August 2026

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملکی صورتحال اور درپیش معاشی چیلنجز پر قوم سے اپنے اہم خطاب میں خبردار کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کا تسلسل ملک میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

قومی ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن کا ایران کو اندرونی انتشار اور افراتفری کا شکار کرنے کا اندازہ مکمل طور پر غلط نہیں تھا، تاہم عوام کی بھرپور شرکت اور رہبرِ انقلاب کی حکمتِ عملی اور رہنمائی کے باعث دشمن کی تمام تر سازشیں ناکام ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کی بنیاد پر تخمینہ لگانے والے عناصر کا خیال تھا کہ وہ ملک میں بدنظمی پیدا کر لیں گے، لیکن ایرانی قوم نے ان کے منصوبے مسمار کر دیے۔

ایرانی صدر نے خارجہ پالیسی کے ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین اور خوشگوار تعلقات کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تمام تر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ سفارتی و معاشی کوششوں کے نتیجے میں اور اسلام آباد ایم او یو (MoU) پر عمل درآمد کے دوران ایران تقریباً 9 کروڑ بیرل خام تیل فروخت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔