پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
Web Desk
29 August 2026
بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات آزمودہ، مضبوط اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس لازوال دوستی کو ڈیٹا، مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور میں منتقل کیا جائے۔
چین کے دورے کے دوران بیجنگ میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو (International Big Data Expo) سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پرزور دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا حکومت کا بنیادی ہدف ہے، اور صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب تمام صوبوں کے لیے “فوڈ باسکٹ” کا کردار ادا کر رہا ہے اور یہاں زراعت و سمارٹ فارمنگ کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی سیکرٹری ہی ژونگ یو (He Zhongyou) سے بھی اہم ملاقات کی، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC)، زرعی ترقی اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مریم نواز نے گویژو میں چین کی تیز رفتار ڈیجیٹل پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل ہے۔
متعلقہ عنوانات
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026
کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار
19 September 2026
خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی
19 September 2026
خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ
19 September 2026
پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال
19 September 2026
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ
19 September 2026