LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا

علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں

Web Desk

29 August 2026

کراچی: وفاقی وزیرِ مملکت برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) اور پاکستان سٹیٹ آئل (PSO) کی اعلیٰ قیادت سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی پٹرولیم سیکٹر میں توانائی کے تحفظ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور جاری اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

او آئی سی سی آئی (OICCI) کے اجلاس میں صنعتی رہنماؤں، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت ایک مسابقتی، سرمایہ کاری دوست اور طویل مدتی پالیسیوں سے ہم آہنگ پٹرولیم سیکٹر تشکیل دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیل و گیس کی دریافت (Exploration)، ریفائننگ اور ڈاؤن اسٹریم مارکیٹس میں کلیدی اصلاحات جاری ہیں، جبکہ بانڈڈ اسٹوریج اور اسٹریٹجک پٹرولیم ریزروز کا قیام حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر او آئی سی سی آئی کے صدر نے ٹیکس فریم ورک میں تسلسل اور شفافیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار پالیسیاں ہی غير ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھ سکتی ہیں۔

بعد ازاں، پاکستان سٹیٹ آئل (PSO) کی قیادت کے ساتھ اجلاس کے دوران قومی توانائی کی سیکیورٹی، ایندھن کی سپلائی چین اور اسٹریٹجک اسٹوریج کی گنجائش بڑھانے کے امور پر غور کیا گیا۔ وزیرِ مملکت نے ملک بھر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر پی ایس او کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پٹرولیم سیکٹر کی کارکردگی اور بروقت فیصلہ سازی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔