واشنگٹن میں شاہ چارلس کے استقبال کی تیاریوں کے دوران بڑی غلطی
Web Desk
25 April 2026
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں شاہ چارلس کے تاریخی دورے کی تیاریوں کے دوران اس وقت ایک دلچسپ مگر عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب پروٹوکول کی سنگین غلطی کے باعث وائٹ ہاؤس کے قریب برطانوی ‘یونین جیک’ کے بجائے آسٹریلیا کے جھنڈے لہرا دیے گئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، امریکی محکمہ نقل و حمل (DDOT) کے حکام نے شاہ چارلس کے استقبال کے لیے مجموعی طور پر 230 جھنڈے نصب کیے تھے، لیکن عملے کی غلط فہمی کی وجہ سے ان میں 15 آسٹریلوی پرچم بھی شامل ہوگئے۔ اگرچہ شاہ چارلس آسٹریلیا کے بھی سربراہِ مملکت ہیں، لیکن یہ دورہ برطانیہ کے بادشاہ کی حیثیت سے ہو رہا ہے، اس لیے سفارتی لحاظ سے یہ ایک بڑی غلطی تصور کی گئی۔
ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ غلطی کی نشاندہی ہوتے ہی اسے فوری طور پر درست کر دیا گیا ہے۔ یہ دورہ امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے اور اسے شاہ چارلس کے دورِ حکومت کا سب سے اہم غیر ملکی دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق، اس دورے کا اصل مقصد حالیہ عالمی حالات کی وجہ سے پاک-امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات میں آنے والی مبینہ کشیدگی کو کم کرنا اور اتحادیوں کے درمیان ‘جمی برف’ کو پگھلانا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور برطانیہ کے پرچموں میں ‘یونین جیک’ کی موجودگی کی وجہ سے مماثلت پائی جاتی ہے، جس نے عملے کو دھوکا دیا۔ تاہم، پیر کے روز شاہ چارلس کی آمد سے قبل تمام غلط پرچم ہٹا کر وہاں برطانوی پرچم لہرا دیے گئے ہیں تاکہ باقاعدہ استقبالیہ تقاریب میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
متعلقہ عنوانات
گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
9 November 2026
دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ
9 November 2026
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026