LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے معاشی اثرات؛ وفاقی حکومت کی ترقیاتی بجٹ (PSDP) میں دوسری بار بڑی کٹوتی

Web Desk

15 April 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے ملک میں مالیاتی استحکام برقرار رکھنے کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ (PSDP) میں دوسری بار بڑی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ اور پلاننگ کمیشن کی مشاورت کے بعد مجموعی ترقیاتی بجٹ، جو ابتدائی طور پر ایک ہزار ارب روپے تھا، اب کم کر کے 837.16 ارب روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ ماہ بھی سبسڈی کی فراہمی کے لیے بجٹ میں 100 ارب روپے کا کٹ لگایا گیا تھا، جس کے بعد اب دوسرے مرحلے میں مزید 63 ارب روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے فنڈز میں نمایاں ردوبدل کیا گیا ہے۔ سب سے اہم کٹوتی اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے مختص ترقیاتی بجٹ میں کی گئی ہے، جسے 75 ارب روپے سے کم کر کے 63.2 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح آئی ٹی سیکٹر کا بجٹ 18.4 ارب، ریلوے ڈویژن کا 18.5 ارب اور وزارتِ صحت کا ترقیاتی بجٹ محض 11.6 ارب روپے رہ گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے لیے بھی نظرثانی شدہ بجٹ 34.9 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، جو تعلیمی منصوبوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

دیگر شعبوں میں آبی وسائل ڈویژن کے لیے 106.6 ارب، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے لیے 67 ارب سے زائد، اور ضم شدہ اضلاع کے لیے 54 ارب روپے سے زائد کا بجٹ برقرار رکھا گیا ہے۔ دفاعی ڈویژن کے لیے نظرثانی شدہ ترقیاتی فنڈز 9 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔ خزانہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشکل فیصلہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے معاشی بحران اور خطے کی کشیدگی کے دوران مالیاتی نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر تھا، تاکہ قومی معیشت پر اضافی بوجھ کم کیا جا سکے۔