بھارت: پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگیا
Web Desk
23 November 2025
بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع مانسا سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے جہاں معروف پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ایک المناک ٹریفک حادثے میں 37 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق ہرمن سدھو کی گاڑی سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرائی، تصادم اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
ہرمن سدھو نے اپنے مقبول گانے “پیپر جا پیار” سے نہ صرف بھارت بلکہ بیرونِ ملک پنجابی موسیقی کے مداحوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔ ان کی اچانک وفات نے بھارتی شوبز انڈسٹری، موسیقی کے حلقوں اور دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
مداح سوشل میڈیا پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان کے فن کو پنجابی موسیقی کا ایک روشن باب قرار دے رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026