برطانیہ: مشہور گیم سیریز ٹُومب ریڈر کی مداح کا انوکھا ریکارڈ
Web Desk
9 April 2026
مشہور ویڈیو گیم سیریز ٹُومب ریڈر (Tomb Raider) کی ایک برطانوی مداح ایمی ڈائسن نے اس فرنچائز کے گیمز کا دنیا کا سب سے بڑا مجموعہ اکٹھا کر کے اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کروا لیا ہے۔ ایمی ڈائسن کے پاس اس وقت ٹُومب ریڈر گیمز کی 291 منفرد کاپیاں موجود ہیں، جن میں مختلف گیمنگ کونسولز کے ایڈیشنز، محدود مدت کے لیے جاری ہونے والے اسپیشل ایڈیشنز اور دنیا کی مختلف زبانوں میں ریلیز ہونے والے ورژنز شامل ہیں۔
ایمی ڈائسن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ان کا اس گیم سے لگاؤ محض چھ برس کی عمر میں شروع ہوا تھا۔ ان کے بقول، اس دور میں یہ بات ان کے لیے انتہائی دلچسپ اور متاثر کن تھی کہ کسی گیم کا مرکزی کردار ایک مضبوط اور بااختیار خاتون (لارا کرافٹ) ہے۔ ایمی کا ماننا ہے کہ اسی مضبوط کردار نے انہیں اس سیریز کا گرویدہ بنایا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ اسپین کے الیجاندرو کیمبرونیرو البلادیجو کے پاس تھا، جنہوں نے 2017 میں 215 گیمز جمع کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ ایمی ڈائسن نے اب 76 مزید گیمز کے اضافے کے ساتھ اس ریکارڈ کو توڑ کر نیا عالمی معیار قائم کر دیا ہے، جو گیمنگ کی دنیا میں کسی مداح کے جنون کی ایک بڑی مثال ہے۔
متعلقہ عنوانات
گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
9 November 2026
دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ
9 November 2026
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026