LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

دہائیوں بعد کباڑ سے نکلنے والی سپرمین نمبر 1 کی کتاب اربوں روپے میں فروخت

Web Desk

22 November 2025

عرصے تک کباڑ میں چھپی رہنے والی سپرمین نمبر 1 کی ایک کاپی دنیا کی مہنگی ترین کامک بک بن گئی ہے۔ اس نایاب کامک بک کو 91 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (ڈھائی ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔

یہ کامک بک 1939 میں شائع ہوئی تھی اور سپرمین کے پہلے سولو ایڈونچر پر مبنی تھی، جو کہ اس کردار پر مبنی پہلی مکمل کتاب تھی۔ دہائیوں تک یہ کتاب ایک گھر کی دوچھتی میں موجود پرانے سامان میں دبی رہی۔

شمالی کیلیفورنیا کے تین بھائیوں نے 2024 میں اسے ایک ڈبے میں پرانے اخبارات کے درمیان دریافت کیا۔ ان کی ماں نے اس کامک بک کو اس وقت خریدا تھا جب ان کی عمر محض 9 سال تھی اور وہ سان فرانسسکو میں مقیم تھیں۔ بھائیوں کے مطابق برسوں تک ان کی ماں بتاتی رہیں کہ ان کے پاس نایاب کامک موجود ہے، مگر وہ اسے تلاش نہیں کر سکے۔

یہ 86 سال پرانی کامک بک اب بھی بہترین حالت میں ہے۔ اس سے قبل سب سے مہنگی کامک بک ایکش کامکس نمبر 1 تھی، جو 2024 میں 60 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی۔

سپرمین نمبر 1 کی ابتدا میں 5 لاکھ کاپیز شائع کی گئیں، جبکہ بعد میں 2 لاکھ اور پھر ڈیڑھ لاکھ کاپیز شائع ہوئیں۔ مگر اب بالکل درست حالت میں موجود کاپیز انتہائی نایاب ہیں، کیونکہ شائع ہونے کے وقت بچوں کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ سرورق کو کاٹ کر پوسٹر کے طور پر استعمال کریں۔

اس کامک بک کو ہیریٹیج آکشنز نے نیلام کیا، اور اس کے نائب صدر Lon Allen نے کہا:
“یہ کامک بک پوپ کلچر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اور نیلام ہونے والی کاپی نہ صرف بہترین حالت میں تھی بلکہ اس کے پیچھے چھپی کہانی بھی فلم بنانے کے قابل ہے۔”

خیال رہے کہ سپرمین کا کردار کلیولینڈ کے دو نوجوانوں جیری سیگل اور جوئی سوشتر نے 1933 میں تخلیق کیا تھا، اور اس کے حقوق بعد میں صرف 130 ڈالرز میں ڈی سی کامکس کو فروخت کر دیے گئے تھے۔