LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو بے دخل کرنے سے روک دیا ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی سعودی درخواست مسترد کر دی: امریکی میڈیا ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف

’گردہ دو یا 30 لاکھ‘: بہو سے جہیز کی غیر معمولی مانگ

Web Desk

8 April 2026

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں جہیز کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سسرال والوں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے بہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یا تو اپنے شوہر کو ایک گردہ عطیہ کرے یا پھر 30 لاکھ روپے نقد فراہم کرے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کی شادی لکھنؤ کے رہائشی نشانت کمار سے جون 2025 میں ہوئی تھی، تاہم شادی سے قبل شوہر کی دونوں گردوں کے فیل ہونے کی سنگین بیماری کو دھوکے سے چھپایا گیا۔

خاتون کے مطابق شادی کے وقت اس کے والدین نے 8 لاکھ روپے نقد، گاڑی اور زیورات جہیز میں دیے تھے، لیکن سسرال میں اس پر تشدد اور بدسلوکی کا سلسلہ جاری رہا۔ متاثرہ خاتون نے انکشاف کیا کہ شوہر کی بیماری کا علم ہونے پر جب اس نے سوال کیا تو سسرال والوں نے اسے گردہ دینے پر مجبور کرنا شروع کر دیا، جبکہ انکار کی صورت میں مزید 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ خاتون نے یہ سنگین الزام بھی لگایا کہ اس کے شوہر کے کسی دوسری عورت کے ساتھ تعلقات بھی تھے جس کی اس کے گھر والے پشت پناہی کر رہے تھے۔ پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔