LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب

جواایپ پروموشن کیس: رجب بٹ سمیت ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

Web Desk

7 April 2026

لاہور کی سیشن کورٹ میں جوا ایپ کی مبینہ غیر قانونی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نے کیس کی سماعت کی، جس میں ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، تاہم این سی سی آئی (NCCI) کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔ عدالت نے تفتیشی ٹیم کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام کو تمام ریکارڈ سمیت بروقت حاضری یقینی بنانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف جوا ایپ کی غیر قانونی تشہیر اور نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے ذریعے متاثر کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔