LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں

پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل

Web Desk

24 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں فضائی آلودگی کے خاتمے اور انسدادِ سموگ کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 221 صنعتی یونٹس اور 354 اینٹوں کے بھٹوں کی انسپیکشن کی گئی۔ قوانین کی شدید خلاف ورزی پر 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل جبکہ ایک صنعتی یونٹ اور ایک بھٹہ مسمار کر دیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے صنعتی یونٹس پر 3 لاکھ 10 ہزار روپے اور بھٹوں پر 5 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ایک بھٹے کے مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

حکومت کے مطابق غیر معیاری پلاسٹک کے استعمال اور دیگر ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر 169 مقامات کی چیکنگ کر کے 317 کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا گیا۔ تجارتی کچنز اور باربی کیو پوائنٹس سے دھواں روکنے کے لیے 131 مقامات کی جانچ کی گئی جہاں 78 مقامات پر سکشن ہڈز کی تنصیب یقینی بنائی گئی۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ڈرون، نائٹ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈز کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ سموگ گنز اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بھی جاری ہے۔

حکام کے مطابق 24 اکتوبر کو لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 172 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کسانوں اور عوام سے انسدادِ سموگ مہم میں مکمل تعاون کی اپیل کی ہے۔