آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق
Web Desk
24 October 2026
آزاد کشمیر کی وادیِ نیلم میں ایک انتہائی المناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں اسکول جانے والے بچوں کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ وادیِ نیلم کے علاقے نگدر میں گھوڑے نکے کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار جیپ موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر تقریباً سو فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ حسنین ولد ظہور، 10 سالہ تیفور ولد مشکور، 16 سالہ علین دختر مشکور اور 2 سالہ معصوم بچہ زرید ولد ظہور شامل ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں راشدہ بی بی (زوجہ ظہور)، 50 سالہ مشکور ولد ظفر اللہ، 9 سالہ عبداللہ ولد مشکور اور 12 سالہ ایمن دختر ظہور شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس کی نگران ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تمام زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکال کر ابتدائی اور طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو (DHQ) اسپتال آٹھمقام منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے
24 October 2026
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف
24 October 2026
راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری
24 October 2026
وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا
24 October 2026
امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج
24 October 2026
سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
24 October 2026
خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ
24 October 2026
بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
24 October 2026