پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز
Web Desk
24 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں پنجاب سے پولیو کے مکمل اور دائم خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے والدین اور تمام طبقاتِ فکر سے انسدادِ پولیو مہمات میں بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیو ورکرز کو قوم کے اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیو کے قطرے پلوائے جانا انتہائی لازمی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین سے انکار دراصل بچوں کے روشن مستقبل سے انکار کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں برس پنجاب میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، جو کہ ایک مثبت پیشرفت ہے۔
مریم نواز شریف نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے تحت صوبے کے 13 حساس اضلاع میں 5 سال سے کم عمر ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ملک بھر کے ساتھ پنجاب کے منتخب اضلاع میں 2 سے 8 نومبر 2026 تک جاری رہنے والی ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم (Sub-National Immunization Drive) کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیمیں اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندے کریں گے۔ انہوں نے تمام والدین پر زور دیا کہ وہ 5 سال تک کی عمر کے اپنے بچوں کو ہر مہم کے دوران 2 قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے
24 October 2026
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف
24 October 2026
راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری
24 October 2026
وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا
24 October 2026
امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج
24 October 2026
سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
24 October 2026
خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ
24 October 2026
بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
24 October 2026