سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا
Web Desk
6 April 2026
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر اضافے کے ساتھ 4687 ڈالر تک پہنچنے کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہو کر 7,744 روپے اور 10 گرام چاندی 43 روپے کی کمی سے 6,639 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس چاندی اس وقت 72.60 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف ، پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کردیا
12 June 2026
بجٹ 2026-27: پٹرولیم لیوی میں بڑے اضافے کی تجویز، ایل پی جی سمیت مختلف شعبے شامل
12 June 2026
غیر رجسٹرڈ سپلائرز سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کا بڑھانے کی تجویز
12 June 2026
بجٹ 2026-27: درآمدی اور بڑی گاڑیوں پر نئے ٹیکس، قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
12 June 2026
قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کردیا
12 June 2026
جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز
12 June 2026
بجٹ میں تنخواہ دار افراد کیلئے بڑا ریلیف، ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
12 June 2026
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ مسودے کی منظوری دیدی
12 June 2026