ماہرہ خان نے صبا قمر کے ساتھ خاموش دشمنی کی افواہوں کی تردید کر دی
Web Desk
19 November 2025
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اداکارہ صبا قمر کے ساتھ مبینہ خاموش رقابت کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیر کے لیے اداکار فواد خان کے ساتھ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ایک مداح نے ماہرہ سے سوال کیا کہ میڈیا پر آپ اور صبا قمر کے درمیان ہمیشہ خاموش دشمنی دکھائی جاتی رہی ہے، اس میں کتنی حقیقت ہے؟
ماہرہ خان نے جواب میں کہا کہ بالکل بھی نہیں، یہ سوال کئی بار پوچھا جا چکا ہے اور میرا ہمیشہ یہی جواب رہا ہے کہ میری طرف سے ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، اور دنیا اکثر دو کامیاب خواتین کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے درمیان مقابلہ یا دشمنی کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
ماہرہ نے مزید کہا کہ ابھی تک انہوں نے صبا قمر کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن اگر کبھی موقع ملا تو وہ ان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی، جس سے ایک بہترین پروجیکٹ سامنے آ سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026