لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
Web Desk
21 October 2026
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ اور مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا، جبکہ 3 سالہ بچے کی حالت شدید تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں 2 سالہ معصوم فیضان نے دم توڑ دیا جبکہ 3 سالہ زین ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کے والدین نے محلے کی دکان سے کھلا دودھ خرید کر بچوں کو پلایا تھا۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے متحرک ہوتے ہوئے دودھ فروخت کرنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور موقع سے اہم شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے فرانزک ماہرین کو طلب کر لیا ہے جبکہ دودھ کے نمونوں کے کیمیائی تجزیے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی میڈیکل رپورٹ اور لیبارٹری تجزیے کے بعد ہی بچے کی ہلاکت اور دوسرے کی حالت بگڑنے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
21 October 2026
مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے
21 October 2026
ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ
21 October 2026
سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت
21 October 2026
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
21 October 2026
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
21 October 2026
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
21 October 2026
روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف
21 October 2026