ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
Web Desk
21 October 2026
ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو کار سے کچل کر قتل کرنے والا مرکزی ملزم توقیر نذیر کاؤنٹر کرائمز ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی عرفان اکبر کے مطابق، ملزم توقیر نذیر نے اپنے تشدد اور غیر انسانی رویے سے تنگ آ کر کام چھوڑنے والے 15 سالہ یتیم بچے کو گاڑی کی ٹکر سے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، تاہم وہ پولیس کی تحویل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ناردرن بائی پاس بہاولپور کے قریب جب دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہونے والا ملزم توقیر اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ واضح رہے کہ اس دل دہلا دینے والے واقعے پر ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور سوشل میڈیا پر ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبات کیا جا رہا تھا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026