ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
Web Desk
12 March 2026
کچھ افراد ٹھنڈا پانی پینا پسند کرتے ہیں جبکہ بعض اسے صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے کر گرم پانی کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم سوال یہ ہے کہ صحت کے لیے گرم یا ٹھنڈا پانی میں سے کون سا زیادہ مفید ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق اس حوالے سے مختلف تحقیقات کی جا چکی ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کا درجہ حرارت انسانی جسم پر مختلف انداز سے اثر انداز ہوتا ہے، جن میں ذہنی دباؤ اور نظامِ ہاضمہ بھی شامل ہیں۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق ٹھنڈا یا سادہ پانی پینے کے بعد تقریباً 90 منٹ کے اندر جسمانی توانائی خرچ ہونے کی شرح میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ ٹھنڈا پانی پینے کے بعد توانائی کے استعمال میں کم از کم 2.9 فیصد جبکہ کمرے کے درجہ حرارت والے پانی کے بعد تقریباً 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈا پانی پینے کے بعد جسم خود کو گرم رکھنے کے لیے توانائی خرچ کرتا ہے، تاہم یہ اضافہ اتنا نہیں ہوتا کہ اس سے نمایاں طور پر جسمانی وزن کم ہو سکے۔ اسی طرح گرم پانی پینے سے بھی جسمانی چربی گھلنے کے واضح شواہد موجود نہیں ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر وزن کم کرنا مقصود ہو تو پانی کے درجہ حرارت کے بجائے اس کی مقدار پر توجہ دینا زیادہ اہم ہے۔ روزانہ تقریباً ڈیڑھ لیٹر اضافی پانی پینے سے آٹھ ہفتوں کے دوران وزن میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے کیونکہ پانی زیادہ پینے سے کھانے کی اشتہا کم ہو جاتی ہے۔تحقیقات سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ گرم سیال پینے سے نظامِ ہاضمہ کے عمل میں بہتری آ سکتی ہے۔ گرم مشروبات معدے میں تیزابیت کے خاتمے کے عمل کو تیز کرتے ہیں اور معدے کے افعال بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ کچھ مشروبات جیسے سیاہ چائے ذہنی تناؤ کم کرنے اور سکون کے احساس کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پانی کا درجہ حرارت مجموعی صحت پر محدود اثر رکھتا ہے، اصل اہمیت مناسب مقدار میں پانی پینے کی ہے۔
نوٹ: یہ معلومات طبی تحقیقات اور جریدوں میں شائع رپورٹس پر مبنی ہیں، کسی بھی طبی مسئلے کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔
متعلقہ عنوانات
آخر ہمیں ہر وقت اپنی ناک کیوں نظر نہیں آتی؟
1 May 2026
بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
1 May 2026
ملتان: نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کا کیس رپورٹ؛ دبئی سے آنے والا 40 سالہ شخص زیرِ علاج
30 April 2026
13 اقسام کے کینسر اور موٹاپے کے درمیان تعلق کا انکشاف
30 April 2026
ڈوپامین کی بحالی سے الزائمرز بیماری میں یادداشت بحال ہونے کی نئی امید
29 April 2026
سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کو WHO پری کوالیفیکیشن حاصل
29 April 2026
کراچی: منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہوگئی
29 April 2026
پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ، 2025 میں 14 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
28 April 2026