LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات آئس برگ کا صرف سرا ہیں: عراقچی ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں، قومی مفادات مقدم ہیں: جے ڈی وینس ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیوٹرل وینیو کا بڑا مطالبہ عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم

بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ

Web Desk

1 May 2026

پاکستان میں رواں سال پولیو وائرس کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان سے ہے۔ اسلام آباد کی این آئی ایچ لیبارٹری نے وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے، جس سے متاثر ہونے والوں میں 5 ماہ اور 2 سال کی دو معصوم بچیاں شامل ہیں۔ ان نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد سال 2026 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے، جبکہ پہلا کیس سندھ کے ضلع سجاول سے رپورٹ ہوا تھا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے رواں ماہ ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔