LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں بابر اعظم کی باکسر فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان شہید کرنے کا دعویٰ ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ مؤخر کرنے کا اعلان اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کا الخلیل کے قریب فلسطینیوں پر ایک اور حملہ غزہ سے انخلا پر اسرائیل میں سیاسی اختلافات، نیتن یاہو دباؤ کا شکار دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید سعودی ولی عہد کا ایران پر ممکنہ بڑے حملوں کے امریکی منصوبے پر اظہار تشویش عراقی ملیشیا گروپوں کی اردن پر حملے کی منصوبہ بندی، اردن کی جوابی کارروائی کی وارننگ

سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کو WHO پری کوالیفیکیشن حاصل

Web Desk

29 April 2026

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) نے ملک کے نظامِ صحت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی نے عالمی ادارہ صحت (WHO) کی “پری کوالیفیکیشن” کامیابی سے حاصل کر لی ہے، جس کے بعد اب اس لیبارٹری کی ٹیسٹنگ سروسز کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس سنگ میل پر ڈریپ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی “میڈ اِن پاکستان” ادویات پر عالمی اعتماد میں اضافے اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیار کے مطابق ادویات کا تجزیہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے پہلی دفاعی لائن ہے اور حکومت غیر معیاری ادویات کے خاتمے کے لیے ریگولیٹری نظام کو مزید جدید بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔