ایران کی نئی تجاویزسے مطمئن نہیں ایرانی قیادت کاآپس میں اتحادنہیں، امریکی صدر
Web Desk
1 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کو مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں، ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن ایران کی قیادت کا آپس میں اتحاد نہیں، وہ آپس میں بہت کنفیوژ ہیں
امریکی صدرکاکہناتھاکہ یقین نہیں ہے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں اوروہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں ۔ ایران سے مذاکرات جاری ہیں ،ایران کےپاس فضائیہ ہے نہ بحریہ، سب تباہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کےوزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی بہت عزت کرتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہ آبنائے ہرمز ابھی تک بند ہے، ہماری ایران سے بات چیت جاری ہے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔
اُنہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایرانی قیادت کا یکسان مؤقف نہیں ہے ہر کوئی اپنی اپنی بات کر رہا ہے ، یہ ایران پر منحصر ہے ہمیشہ کے لیے ختم ہوناچاہتا ہے یا ڈیل کرناچاہتاہے۔
متعلقہ عنوانات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے
30 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے
30 August 2026
راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ
30 August 2026
اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی
30 August 2026
نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور
30 August 2026
روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن
30 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل
30 August 2026
پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی
30 August 2026