فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے تین مرحلے مکمل، پی ٹی آئی نے507ملین ڈالرحاصل کرلیے
Web Desk
10 March 2026
ملکی تاریخ کا اہم دن۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے زیراہتمام 5 جی انٹرنیٹ سروس کیلئے اسپیکٹرم کی نیلامی کا آغاز ہوگیااور پہلے روز تین راؤنڈ مکمل ہو گئے۔ 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے پی ٹی اے کو 507 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ اوروزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس اسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔
ابتدائی طور پر ملک کے 5 شہروں میں فائیو جی کی فراہمی کیلئے نیلامی کی گئی۔ بولی کیلئے اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔
نیلامی کے تین مرحلوں کے بعد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے اعلان کیا کہ 2300 اور 2600 میگا ہرٹز بینڈز کے تمام لاٹس بک ہو چکے ہیں، جبکہ 3500 میگا ہرٹز کے 28 لاٹس میں سے 22 فروخت ہوئے۔
نیلامی میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں نے حصہ لیتے ہوئے اسپیکٹرم خریدا، جس میں زونگ نے 110 میگا ہرٹز، یوفون نے 180 میگا ہرٹز اور جاز نے 190 میگا ہرٹز خریدے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اس نیلامی سے کل 507 ملین ڈالر حاصل ہوئے اور اگلے مرحلے میں جمعرات کو اجلاس میں اس حوالے سے مزید بات ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کیلئے آج کا دن بہت اہم ہے، ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، علاقائی صورتحال کے پیش نظر توانائی کی بچت کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے کوششیں کامیاب ہوئیں، فائیو جی کی نیلامی کیلئے حکومت نے مکمل ایکوسسٹم بنایا، فائیو جی کے بہت سے یوز کیسز ہیں، ہم بلاک چین، اے آئی کی نئی انڈسٹری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
ایمل ولی خان کی فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تشویش
7 July 2026
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت
7 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026