LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی

ایمل ولی خان کی فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تشویش

Web Desk

7 July 2026

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی دگرگوں صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دونوں صوبوں میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ ملکی حالات پر پارلیمنٹ میں ‘ان کیمرہ بریفنگ’ کی اہمیت اور ضرورت پر مکمل اتفاق کیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت کی جانب سے سنجیدہ، ٹھوس اور مؤثر اقدامات اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔