LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ ایران، امریکا اختلافات برقرار، جنگ بندی میں توسیع اور ابتدائی ڈیل کی امید آبنائے ہرمز کی بحالی : پاسدارانِ انقلاب کی جہازوں کے لیے نئی شرائط پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32روپے12پیسے فی لٹرکمی کی منظوری دے دی ایران کا آبنائے ہرمزمکمل طورپر کھولنے کا اعلان ، وزیر خارجہ عراقچی کابڑا اعلان

740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی

Web Desk

7 March 2026

بھارت کے سابق نیوی افسر کیپٹن نووتیج سنگھ کی انتہائی بلندی پر خطرناک ہواؤں میں ایریل فوٹوگرافی کرتے ہوئے ایک حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے دنیا بھر کے ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا۔

وائرل ویڈیو میں کیپٹن سنگھ کو ایک ہیلی کاپٹر کے کھلے دروازے پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ زمین سے تقریباً 10 سے 20 ہزار فٹ کی بلندی پر 740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز اور سرد ہواؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے تصاویر بنا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز ہواؤں کے شدید جھونکوں کے باعث ان کا چہرہ لرز رہا ہے، گال پیچھے کی طرف دب گئے ہیں جبکہ ہونٹ کپکپا رہے ہیں اور آنکھیں تنگ ہو گئی ہیں۔ اس دوران وہ کیمرہ مضبوطی سے تھامے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

کیپٹن نووتیج سنگھ نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ ہوا صرف چہرے کو چھوتی نہیں بلکہ زور سے ٹکرا کر اسے ہلا دیتی ہے، جس سے جلد لہرانے لگتی ہے، پٹھے مڑ جاتے ہیں اور آنکھیں دھندلا جاتی ہیں۔

ان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر بغیر کیبن پریشر کے اڑایا جاتا ہے، جو فوجی مشنز میں ریسکیو آپریشن اور ایریل فوٹوگرافی کے لیے عام طریقہ کار ہے۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر کا دروازہ کھلتا ہے، فوٹوگرافر کو شدید ہوا کے دباؤ کے سامنے خود کو سنبھالنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فوٹوگرافر سیٹ بیلٹ اور رسی کے ذریعے محفوظ ہوتا ہے، تاہم درست زاویے سے تصویر لینے کے لیے اسے صرف چند لمحے ہی ملتے ہیں، جس کے دوران اسے انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔