چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا
Web Desk
6 March 2026
چین میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں کھانے کے لیے ذبح کی گئی بطخ نے اپنے مالک کو اچانک امیر بنا دیا۔
وسطی چین کے صوبہ ہونان کے علاقے لونگ ہوئی (Longhui) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص لیو نے جب بطخ کو ذبح کر کے اس کا گوشت صاف کرنا شروع کیا تو اسے بطخ کے معدے میں چمکتے ہوئے ذرات نظر آئے۔
بعد ازاں جب ان ذرات کی جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ واقعی خالص سونا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بطخ کے اندر سے مجموعی طور پر 10 گرام سونا ملا جس کی مالیت تقریباً 12 ہزار یوان (یعنی چار لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) بنتی ہے۔
لیو کے والد کے مطابق ان کے نزدیک یہ دریافت چینی نئے سال کے موقع پر خوش قسمتی کی علامت ہے۔
لیو نے بتایا کہ اس نے بطخ کو ایک دریا کے قریب پالا تھا جہاں ماضی میں سونے کی کان موجود تھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بطخ نے مٹی کے ساتھ سونے کے باریک ذرات بھی نگل لیے ہوں گے جو اس کے جسم میں ہضم نہ ہو سکے اور آنتوں میں جمع ہو گئے۔
لیو کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ان کے گاؤں میں لوگوں کو بطخوں کے اندر سونے کے ذرات ملنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم اتنی زیادہ مقدار میں سونا ملنا انتہائی نایاب ہے۔
مقامی افراد کے مطابق اس علاقے کے دریا میں ماضی میں سونے کی تلاش کی جاتی تھی، تاہم بعد میں حکومت نے وہاں سونا نکالنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
متعلقہ عنوانات
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
2 May 2026
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
1 May 2026
ری سائیکلنگ سینٹر کے باہر لگایا گیا سپیڈ لمٹ سائن توجہ کا مرکز
1 May 2026
چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسا نیم شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا
30 April 2026
تیز موسیقی سے 140 مرغیوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج
30 April 2026
پانچ غباروں کو طویل مدت تک ہوا میں اچھالنے کا انوکھا ریکارڈ
29 April 2026
بھارت، 19 ہزار روپے کیلئے قبر کھود دی، بھائی بہن کا ڈھانچہ لے کر بینک پہنچ گیا
29 April 2026
وادی کیلاش: موت پر خوشی کا جشن منانے کی منفرد روایت قائم
29 April 2026