یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
Web Desk
4 March 2026
اوپر موجود تصویر کو دیکھیں یہ بڑی آنکھوں والے پیارے کھلونے درحقیقت آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
آئی موچی نامی یہ ننھے کھلونے درحقیقت اے آئی اسمارٹ پیٹ یا پالتو جانور کی طرح ہیں جو اپنی حرکات، ساؤنڈ اور تاثرات سے لوگوں کے سامنے ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
ایک چینی کمپنی نے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر آئی موچی کو پیش کیا۔
کمپنی کے مطابق یہ ہر عمر کے افراد کے لیے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے۔
ان میں ہر طرح کے رویوں کو ظاہر کرنے کی صلاحیت ہے اور صارف سے تعلق کے حوالے سے اپنے انداز میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
ان میں کافی اے آئی فیچرز موجود ہیں / فوٹو بشکریہ سی نیٹ
یہ 5 مختلف ماڈلز میں دستیاب ہوں گے، جن میں ٹچ سنسرز، آواز شناخت کرکے جسمانی ردعمل ظاہر کرنے اور وائس کمانڈز جیسے فیچرز موجود ہیں۔
ہر ماڈل کی اپنی مخصوص شخصیت ہوگی اور تھکاوٹ پر جماہی لیں گے، بھوک کا اظہار کریں گے اور بھی کافی کچھ کریں گے۔
آئی موچی کی جانب سے سر کو حرکت دے کر یا اپنی دم کو ہلا کر ردعمل ظاہر کیا جائے گا جبکہ کسٹمائز آڈیو لینگوئج کے ذریعے بات چیت کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس کا بنیادی مقصد لوگوں میں تناؤ کو کم کرنا ہے خاص طور پر جوان ملازمت پیشہ افراد کو اس سے زیادہ فائدہ ہوگا۔
ان کو فی الحال جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور قیمت 350 ڈالرز رکھی گئی ہے
متعلقہ عنوانات
تھائی لینڈ: منشیات فروش کو پکڑنے کے لئے پولیس کا انوکھا اقدام
29 May 2026
دنیا کا معمر ترین ’ونگ واکر‘
29 May 2026
بھارت: دنیا بھر سے مختلف قسم کے پیپر کپ جمع کرنے کا ریکارڈ
28 May 2026
98سالہ برطانوی شہری نے فضائی کرتب کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
27 May 2026
چین: نمک اور آئینوں سے سستی بجلی بنانے کی نئی ٹیکنالوجی متعارف
26 May 2026
چین: شہری کے پیٹ سے 1.3 کلو وزنی پتھری نکال لی گئی
25 May 2026
لاؤس میں دریافت کیا گیا ’ڈیتھ جار‘ کیا ہے؟
25 May 2026
مودی سرکار گھبرا گئی، کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند
25 May 2026