مریخ کا پانی کہاں گیا؟ نئی تحقیق نے حیران کن انکشاف کر دیا
Web Desk
25 February 2026
سائنسدانوں نے مریخ کے بنجر اور خشک ہونے کے اربوں سال پرانے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ سائنسی جریدے ‘کمیونیکیشن ارتھ اینڈ انوائرنمنٹ’ میں 2026 کے اوائل میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، مریخ پر پانی کے غائب ہونے کی سب سے بڑی وجہ وہاں آنے والے شدید مقامی طوفان ہیں۔
مریخ پر آنے والے مختصر لیکن شدید مقامی طوفان پانی کے بخارات کو سیارے کی اوپری فضا میں دھکیل دیتے ہیں۔
جب پانی کے بخارات اوپری فضا میں پہنچتے ہیں، تو وہاں سے ہائیڈروجن گیس ٹوٹ کر خلا کی جانب خارج ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں سیارہ مستقل طور پر اپنا پانی کھو دیتا ہے۔
مریخ کی سطح پر خشک ندیوں اور معدنیات کے آثار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ماضی میں یہاں پانی وافر مقدار میں موجود تھا، لیکن اس ماحولیاتی عمل نے اسے آہستہ آہستہ صحرا میں بدل دیا۔
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ دریافت مریخ کے ماحولیاتی ارتقا کو سمجھنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کسی سیارے پر ہونے والے چھوٹے موسمی واقعات بھی طویل مدت میں اس کے پورے ماحول کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی کا انکشاف
5 May 2026
جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
5 May 2026
امریکا: بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے
4 May 2026
سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا
4 May 2026
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
2 May 2026
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
1 May 2026
ری سائیکلنگ سینٹر کے باہر لگایا گیا سپیڈ لمٹ سائن توجہ کا مرکز
1 May 2026
چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسا نیم شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا
30 April 2026