ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار
Web Desk
20 February 2026
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر مصنوعی ذہانت (AI) کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ایچ ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا الحق کی جانب سے تمام وائس چانسلرز کو ارسال کیے گئے مراسلے کے مطابق، یہ کورس 3 کریڈٹ آورز پر مشتمل ہوگا جس کا باقاعدہ اطلاق رواں تعلیمی سیشن 2026 سے ہوگا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 21ویں صدی کے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں تعلیم، صحت، معیشت اور انتظامی امور میں اے آئی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، اس لیے پاکستانی طلبہ کو اس جدید ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے۔
ایچ ای سی کی ہدایات کے مطابق جامعات اس کورس کو اختیاری مضمون، بین الشعبہ جاتی (Inter-disciplinary) کورس یا پروگرام کے ڈھانچے میں شامل کسی متعلقہ مضمون کے طور پر پڑھا سکتی ہیں، تاہم کورس کے نصاب میں اے آئی کے بنیادی تصورات کا ہونا لازمی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی گریجویٹس کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
7 July 2026
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026